ننکانہ صاحب، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی طارق شاہ انتقال کر گئے

ننکانہ صاحب، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی طارق شاہ انتقال کر گئے

  

لاہور، ننکانہ صاحب،واربرٹن(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،جنرل رپورٹر،فلم رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ایک اور بھائی پیر طارق شاہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر طارق شاہ کورونا وائرس سے متاثرتھے اور لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔  پیر طارق احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نبی پور پیراں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں رائے شاہجہاں احمد خاں بھٹی، ایم پی اے آغا علی حیدر، سابق ایم این اے شاہد منظور گل، پیر ممتاز علی شاہ،شہزاد خالد خاں، چوہدری نعیم احمد، پیر سرور شاہ، محمدا مین بھٹی، چوہدری محمد انور زاہد، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں، وکلاء، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین لاہور میں کی گئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ کی وفات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،چودھری شجاعت،چودھری پرویزالٰہی، چودھری مونس الٰہی، سینئر صوبائی وزیر علیم خاں، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ضلعی کوآرڈینیٹر پرائس کنٹرول (فوڈ ڈیپارٹمنٹ) ضلع ننکانہ صاحب چوہدری نوشیر مان،ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی حلقہ پی پی 132میاں محمد عاطف اورایڈووکیٹ میاں منصور شفیع ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدسمیت دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ 

طارق شاہ انتقال 

مزید :

صفحہ اول -