جاپان کے تعاون سے پٹرولیم سیکٹر میں ترقی کا عمل تیز ہو گا،ندیم بابر

  جاپان کے تعاون سے پٹرولیم سیکٹر میں ترقی کا عمل تیز ہو گا،ندیم بابر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر سے جاپان کے سفیر مستودا کائنوری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی اور پیٹرولیم کے شعبے میں با ہمی تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ معاون خصوصی نے تیل و گیس کی پالیسی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی جس میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کی سرگرمیاں، نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر، ایل پی جی سیکٹر میں توسیع اور آئل مارکیٹنگ اسٹریٹجک اسٹوریج اور تجارتی مرکز کا مستقبل قریب میں قیام شامل ہے۔ان اضافی اقدامات سے ملک کے پٹرولیم سیکٹر میں ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ جاپانی کمپنیاں اور سرمایہ کار ہماری نئی پالیسیوں کی روشنی میں اپنے کاروباری دلچسپی کا اظہار کرینگے اور پاکستان کے پیٹر و لیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی سے بہتری لائیں گے۔جاپانی سفیر نے علاقائی رابطے کیلئے تیل اور گیس کے شعبے کو کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنا نے میں آسانی کی تعریف کی۔

پٹرولیم ترقی

مزید :

صفحہ اول -