حوثی حملے قابل مذمت، بند کئے جائیں،پاکستان،سعودی عرب سے یکجہتی کا اعادہ

            حوثی حملے قابل مذمت، بند کئے جائیں،پاکستان،سعودی عرب سے یکجہتی کا ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیاکے میزائل اورڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میزائل اورڈرون حملوں کوناکام بناکرشہریوں کی زندگیوں کوبچا نے کوسراہتے ہیں۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا پاکستان ایسے حملوں کوفوری طورپربندکر نے کامطالبہ کرتاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنی مکمل حمایت ویکجہتی کااعادہ کرتاہے۔دریں اثناء  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حجاز مقدس کی سلامتی، جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے،سعودی عرب پر حملہ پوری امت پر حملہ کے مترادف ہے۔ برادر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -