سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی شہری  کو بے دخل نہیں کیا جائیگا،عاصم سلیم باجوہ 

         سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی شہری  کو بے دخل نہیں کیا جائیگا،عاصم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر(آن لائن) سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی بھی شہری کو بے دخل نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا سی پیک منصوبے کسی بھی بے دخل کرنے کے لیے نہیں ہیں سی پیک منصوبے لوگوں کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر سے آئے ہوئے کلانچی محلہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے گوادر کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں کو اسکالر پر چاہینا بھیجا جائے گا جبکہ پاک چائینا انسٹی ٹیوٹ بہت جلد بحال کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم،ایم فل اور ایم بی بی ایس کی تعلیم کے لیے گوادر یونی ورسٹی قائم کر دی جائے گی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کسی کو بے دخل کرنے کے لیے نہیں ہیں اور سی پیک منصوبے میں گوادر کے کسی بھی شہری کو بے گھر نہیں کیا جائے گا بلکہ سی پیک منصوبے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ کلانچی محلے کے مسلئے پر وہ خود وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرینگے۔
عاصم سلیم باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -