نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل  ہی جائیں گے، فواد چوہدری 

  نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل  ہی جائیں گے، فواد چوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ عدالت نے شیورٹی کو تبدیل کیا، شہباز شریف کو بلا کر نواز شریف کی واپسی کی بات کرنی چاہیے۔وفاقی وزیرنے نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ پلی بارگین کریں گے پیسے واپس کریں گے جبکہ وہ عدالت سے نااہل ہیں الیکشن نہیں لڑسکتے۔
فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -