حکومت نواز شریف کو قانون کے مطابق واپس لاناچاہتی ہے، بابر اعوان

    حکومت نواز شریف کو قانون کے مطابق واپس لاناچاہتی ہے، بابر اعوان

  

لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ قانون کے مطابق حکومت نوازشریف کو واپس لاناچاہتی ہے تاکہ وہ اپنے خلاف درج دوسرے مقدمات کاسامناکریں۔ حکومت نے عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹر ویو میں ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ کوروناوائرس کی وباکے دوران احساس پروگرام کے تحت غریب اورمستحق افرادمیں 140ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں ایک ہی وقت میں کوروناوائرس سے لوگوں کی زندگیوں اور ان کے روزگارکومحفوظ بنانا وزیراعظم کاویژن تھا۔

بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -