خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان  کی ترقی سے جڑا ہے، چینی سفیر 

   خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان  کی ترقی سے جڑا ہے، چینی سفیر 

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ اس خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان کی ترقی سے جڑا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا وژن بہت واضح ہے۔خیبر پختونخوا ہاؤس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا تو چینی سفارتخانے میں پودا لگا کر اپنا حصہ ڈالا تھا۔ گرین پاکستان مہم میں چین بھرپور مدد کرے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید گہرے ہونگے۔ سنکیانگ اور خیبر پختونخوا سسٹر شہر ہیں، ان کے درمیان تعاون بڑھائیں گے۔ چینی کاروباری افراد کیلئے خیبر پختونخوا میں تجارت کے بہت سے مواقع ہیں۔ 

 چینی سفیر 

مزید :

صفحہ اول -