میر حاصل بزنجوکا انتقال، سینیٹ کی خالی نشست کیلئے انتخابی شیڈول جاری  

    میر حاصل بزنجوکا انتقال، سینیٹ کی خالی نشست کیلئے انتخابی شیڈول جاری  

  

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ نشست کیلئے پولنگ12ستمبر کو ہو گی۔صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ریٹرننگ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی27،28اگست تک جمع کرائے  جا سکیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست5ستمبرکو جاری کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات 6 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔

میر حاصل بزنجو

مزید :

صفحہ اول -