سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 172کیسز سامنے آگئے

 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 172کیسز سامنے آگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7426نمونے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 172نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک962453نمونے ٹیسٹ ہوئے، صوبے بھر میں 128456کیسز ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2373ہوچکی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 266مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک122181مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس وقت 3902 مریض زیر علاج ہیں اور زیر علاج میں 3596گھروں میں اور6 آئسولیشن مراکز پر ہیں جبکہ آج 300 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت 222 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، آج 37 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں، کراچی میں 172نئے کیسز میں سے76مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے نے کہاکہ ضلع جنوبی میں 29، ضلع شرقی 18 اور ضلع وسطی12، ضلع ملیر10، ضلع غربی 5 اور ضلع کورنگی2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کا اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے وہئے کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 9، میرپورخاص اور عمرکوٹ8-8، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ اور دادو7-7 کیسز ہیں جبکہ شہید بینظیرآباداور شکارپور6-6، گھوٹکی5، لاڑکانہ اور سجاول4-4 کیسز ہیں اور جامشورو اور ٹنڈوالہیار3-3، جیکب آباد، قمبر اور خیرپور2-2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔و زیراعلی سندھ نے بتایا کہ بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ1-1 کیس موجود ہے۔

مزید :

صفحہ اول -