کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت 

کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)او جی ڈی سی ایل نے توغ  بالا کنواں نمبر 1، بلاک نمبر 3371 ضلع کوہاٹ خیبر پختونخواہ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔کوہاٹ ایک  مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل  بطور آپریٹر 50 فیصد، ِ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) 33.33% اور سیف انرجی لمیٹڈ (ایس ای ایل) 16.67  فیصد کی بالترتیب حصہ دار ہیں۔  او جی ڈی سی ایل نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے توغ بالا  ویل I- کی کھدائی 2172 میٹر لاک ہارٹ فارمیشن میں 27 جون 2020 کو مکمل کی تھی۔ لاک ہارٹ فارمیشن کی تشکیل کے خلاف اوپن ہول ٹیسٹنگ کی گئی۔  مذکورہ کنویں سے 32/64 چوک کے ذریعے یومیہ 9 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 125 بیرل کنڈنسٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ اس کنویں کا ویل ہیڈ فلوئینگ دباو1690  پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی) ہے۔او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک  میں شاندار مسلسل یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی او جی ڈی سی ایل کے ماہرین، کوہاٹ جائنٹ وینچرز اور ایکسپلوریشن کے شعبہ کی شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ جس سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ 

مزید :

کامرس -