خوشحالی مائیکرو فنانس کاکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

    خوشحالی مائیکرو فنانس کاکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے سرکردہ مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے، قدرتی ماحول کوفروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے''پلانٹ خوشحالی'' کے نام سے ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس مہم کے تحت ملک بھر میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں امرود، جامن اور لوکاٹ کے پودے لگائیں گے۔ درختوں کے لئے پودے ملازمین کو ان کے گھریا علاقے کے پارکوں میں لگانے کے لئے فراہم کر دئیے گئے ہیں تاکہ وہ پھل پھول والے درختوں میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ملازمین کو رضاکار انہ طور پر پاکستان بھر میں 5000 درخت لگائیں گے۔ صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے اس مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بدلاؤ کے باعث ذمہ داراداروں کا یہ فرض ہے کہ وہ اس نوعیت کے اقدامات میں ملوث ہوکران خدشات کو دور کریں“۔انہوں نے کہا کہ ”ہم نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں چاروں طرف ماحول کے لحاظ سے باشعور کمیونٹی کی تعمیر میں مدد کے لئے فعال طور پر سبز اور پائیدار طریقوں کو اپنایا ہے اور یہ شجرکاری مہم اس کی عکاسی ہے“۔ماحولیاتی تحفظ کے سرگرم کارکن ہونے کے ناطے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، ماضی میں اسلام آباد کے ٹریل 5 میں آگاہی بڑھانے کے لئے پروگرامز کا انعقاد اور وائلڈ لائف پارک میں درخت لگاؤ جیسے اقدامات میں مصروف عمل رہا ہے۔ گذشتہ سال خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے لاہور کے قریب چھانگا مانگا میں 6000 پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے محکمہ جنگلات پنجاب کے ساتھ شراکت بھی قائم کی تھی۔اس مہم کا بنیا دی مقصد ماحولیاتی آلودگی کے اثر کو کم کرنا، ہوا کے معیار کو بہتر بنانا اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایک صاف ستھرا اور سبز پاکستان کی تشکیل نو کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -