چین،جولائی کے دوران ایلومینیم کی درآمدات میں 6 گنا اضافہ
بیجنگ(اے پی پی) چین میں جولائی کے دوران ایلومینیم کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر قریباً 6 گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی طلب میں اضافہ اور بیرون ملک انتہائی کم قیمت ہے،یہ اپریل 2009 ء کے بعد کسی بھی ماہ اب تک دوسری بڑی درآمد ہے، جولائی 2020 ء کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار 297 ٹن جبکہ اپریل 2009 ء میں 4 لاکھ 40 ہزار ٹن ایلومینیم درآمد کیا گیا تھا۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین میں جولائی کے دوران جولائی 2019 ء کے مقابلے میں قریباً 6 گنا اضافہ ہوا۔
، ماہ کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار 297 ٹن ایلومینیم درآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ سے 570 فیصد جبکہ رواں سال جون کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے۔جون کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار 733 ٹن ایلومینیم درآمد کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں 2009 ء کے بعد پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ایلومینیم درآمد کیا گیا جس کی وجہ اندرون ملک دھات کی طلب میں اضافہ اور بین الاقوامی منڈی میں اس کی انتہائی کم قیمت ہے۔یاد رہے کہ چین میں ایلومینیم کیاپریل 2009 ء کے بعد کسی بھی مہینے کی اب تک یہ دوسری بڑی درآمد ہے، جولائی 2020 ء کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار 297 ٹن جبکہ اپریل 2009 ء میں 4 لاکھ 40 ہزار ٹن ایلومینیم درآمد کیا گیا تھا۔