پاکستان کو انٹر نیشنل سکواش چمپئین شپ کرانے کی اجازت مل گئی 

  پاکستان کو انٹر نیشنل سکواش چمپئین شپ کرانے کی اجازت مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو نومبر میں بین الاقوامی چمپئین شپ کرانے کی اجازت دے دی۔کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کے لیے اچھی خبر، پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی ملنے کی تصدیق کر دی۔ چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا، سات سے گیارہ نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کئی انٹرنیشل اسٹارز شرکت کریں گے۔مردانہ ایونٹ کی انعامی رقم 30 ہزار امریکی ڈالرز ہو گی جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار امریکی ڈالرز ہو گی، سیکرٹری پاکستان سکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن طایر سلطان نے کورونا کے فورا بعد بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے جس سے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت تجربہ ملے گا، یہ ایونٹ اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کہ پاکستان کے سابق نمبرون کھلاڑی ناصر اقبال بھی اس ایونٹ میں چار سالہ پابندی کے بعد شرکت کر رہے ہیں، ناصر اقبال پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر چار سال سے پابندی عائد تھی اور اب ان کی بھی اس ایونٹ میں واپسی ہوگی اور اس ایونٹ سے کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ملے گا۔