قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں نئے انداز میں جلو ہ گر ہوگی،اظفر یعقوب

    قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں نئے انداز میں جلو ہ گر ہوگی،اظفر یعقوب

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اظفر یعقوب نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم بھی جلد ایکشن میں نظر آئے گی انہو ں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تربیت حاصل کرنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیل میں واپسی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی مزید کہا کہ امید ہے کہ ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اپنے اقدامات میں مزید تیزی لائے گا

 اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جو تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے اظفر نے کہا کہ کھیل سے مطمئن ہوں اور ہمیشہ کی طرح عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوگی۔

جس کے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -