ملاوٹی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 470لٹر دودھ تلف، 7فوڈپوائنٹ سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 7فوڈ پوائنٹ سربمہر، 470لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 20فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر7 پوائنٹ سربمہر کر دئیے۔ ایک فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ 12کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 470لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر این اینڈ ایچ فیملی ریسٹورنٹ، گجر سویٹس، رائل بیکرز اینڈ سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پرکشمیر جوس سنٹر، مانی پان شاپ، رانا شاہد پان شاپ اور رانا ذوالفقار پان شاپ کو بند کر دیا گیا۔ڈی جی نے عوام سے بھی اپیل کہ کی جہاں کہیں ملاوٹ مافیا کی نشاندہی ہو تو فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کے نمبرز پر اطلاع دیں۔