لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے،اعجازچودھری

لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے،اعجازچودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ ملک سے لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، کرپٹ اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہی ہے،کرپٹ اپوزیشن کی تنقیدبرائے تنقیدکی پی ٹی آئی کی حکومت کوئی پروا نہیں۔

، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، کرپٹ اپوزیشن کو ملک کی ترقی اور پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ لوٹ مار بریگیڈکو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کااظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں سیالکوٹ سے سابقہ ایم پی اے و تحصیل صدر پسرور منور گل، بریگیڈیر(ر)اسلم گھمن، امجد خان، جواد اکبر کاہلوں، عرفان عباسی، ملک امانت علی، ملک عامر،سید راشد ریاض، ملک فضل سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں ملنے والے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف وزیرآباد اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -