شاہ جمال اور شادمان میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے شاہ جمال اور شادمان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے پانچ عمارتیں سربمہر کر دیں۔ پراپرٹی نمبر 83 اور 196 شاہ جمال اور 78 شادمان کو غیر قانونی طور پر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے ان میں ردوبدل کیا جا رہا تھا۔ ایل ڈی اے کی طرف سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد سر بمہر کر دیا۔