سبزہ زارکے 38پلاٹوں کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائیگا

سبزہ زارکے 38پلاٹوں کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائیگا

  

لا ہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران کی ہدایت پر ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور نے سبزہ زار سکیم کے پلاٹوں کو غیر قانونی قبضہ سے بچانے کے لئے سکیم کا جامع سروے کر وایا ہے۔سروے کے نتیجے میں سبزہ زار سکیم کے این بلاک میں واقع کروڑوں روپے مالیت کے 38خالی پلاٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور نے ان پلاٹوں کو ایل ڈی اے کے پلاٹ بینک میں شامل کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 اور اس مقصد کے لئے چیئر مین ایلوکیشن کمیٹی‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ضروری اقدامات کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -