ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات 4افسروں کے  تبادلے

  ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات 4افسروں کے  تبادلے

  

لا ہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے ٹاؤن پلاننگ کیڈر کی چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سدرہ تبسم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔ تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رافعہ مجید کو ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات کر دیا ہے۔ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس ہارون کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ہی تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونیا نواز کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں ون ونڈو سیل پر میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کا فوکل پرسن بھی لگا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -