جے یو آئی 6ستمبرکو یوم دفاع ختم نبو ت کے طور پر منائے گی

  جے یو آئی 6ستمبرکو یوم دفاع ختم نبو ت کے طور پر منائے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوت طور پر منائے گی،آئندہ جمعہ شہدائے اسلام کے طور پر منایا جا ئے گا،سی پیک نے بھارت کی نیند حرام کردی ہے اس منصوبے کے خلاف سازشیں تیزکی جارہی ہیں لیکن یہ منصوبہ مکمل ہوگا پاکستان کی ترقی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے،فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا ملک میں امن قیام کے لیئے جے یو آئی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،مہنگائی مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،  ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان جے یو ا?ئی لاہور شہر کی مجلس عاملہ ومجلس شوری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت جے یو آئی لاہور شہر کے امیر محمد افضل خان نے کی جبکہ اجلاس سے حاجی عرفان شجاع بٹ،جمال عبدالنا صر، مولانا عبد الواحیداشرفی،مفتی بشیر یوسف زائی، حافظ عبد الواجد،مفتی سیف اللہ،حافظ منظور الحسن، قاری حنیف الحق،محمد قاسم افضل،مولانا عمیرخان مہمندودیگر نے خطاب کیا۔

،حافظ بلال درانی،مولانا احمد میاں،حا فظ ذردار توقیر،سیٹھ راشدنے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان،محمد افضل خان،حاجی عرفان شجاع،جمال عبد الناصر اور دیگر نے کہاکہ تبدیلی کی دعویدار کے وعدوں کے برعکس مہنگائی میں ہر سال ساڑھے ا?ٹھ فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ ا?ٹا،چینی،بجلی بحران حکومت کی بدترین ناکامی ہے انہوں نے کہاکہ عام ا?دمی دووقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے عوام نفسیاتی مریض بن چکے ہیں لیکن حکمرانوں کے منہ پر سب اچھاکی رٹ لگی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کے حقوق کی جنگ صرف جے یو ا?ئی لڑ رہی ہے باقی سب جماعتیں اپنی اپنی مفادات کے لیئے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقی اپوزیشن کا کردار بھی جے یو ا?ئی ہی ا?داکر رہی ہے اور کرتی رہے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں جلد ہی بلدیاتی کنونشن منعقد کیا جا ئے گا اور الیکشن میں جے یوا?ئی بھر پور حصہ لے گی اجلاس نے دن بدن مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت صرف بیان بازی ہی نہ کرے عملی طو ر پر عوام کو ریلیف دے اجلاس نے جمعہ 28اگست کو شہدائے اسلام کے طورپر منانے کا اعلان کیا اور علماء  خطباء  سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے اسلام کی اسلام کی بلندی کے لیئے قربانیوں سے روشناس کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -