سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  

   لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے یوٹیوب چینلز، فیس بک اکاؤنٹس اور ویب پیجز کو فوری بند کیا جائے۔ زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد  مسلم لیگ (ن) کی رکن گلناز شہزادی ،پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے آفیسرزکیلئے الگ ڈیپاٹمنٹ قائم کرنے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -