وزیر اعلیٰ کا وافر آٹے کا بیان مضحکہ خیز ہے،پرویز ملک

  وزیر اعلیٰ کا وافر آٹے کا بیان مضحکہ خیز ہے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے  وزیراعلی پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا صوبے میں آٹا وافر مقدار میں ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہے،بزدار حکومت سرکاری نرخوں پر  اشیاء  خوردونوش مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،بزادار صاحب اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکلنے کے بعد اب آپ کو خیال آیا ہے۔صوبائی حکومت نے آٹا چینی مافیا کو عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ 


 اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،میاں طارق،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے،مارکیٹ سے 10 کلو آٹے کا تھیلہ نایاب ہوچکا ہے،صوبے میں چینی فی کلو 100 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔،چینی نے سنچری مکمل کر لی ہے 70 روپے والی سرکاری چینی تو یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی نہیں مل رہی،وزیراعلی ہاوس میں بیٹھ کر بیانات دینے سے عوم کی مشکلات کم نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرح میدان عمل میں آنا ہوگا،صوبے میں کہیں بھی سرکاری نرخوں پر اشیاء  خوردونوش نہیں مل رہیں،عثمان بزدار صاحب حکومتیں جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت سے چلتی ہیں۔