پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے،راؤ خالد

  پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے،راؤ خالد

  

لاہور( پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کسانوں سے گندم 14 سو روپے من خرید کر آٹا 22 سو من فروخت کرنے کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ جماعتی وابستگی سے بالاتر  تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو عوامی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے  تاکہ غربت  بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے  تین ماہ میں 15 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں اور آئندہ 6 ماہ میں بائیس لاکھ لوگ بیروزگارہوں گے،انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خراب صورت حال ہے اور پالیسی میکرز کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -