مذہب اسلام نے انسانیت کا درس دیا،حاجی رمضان کمبوہ

مذہب اسلام نے انسانیت کا درس دیا،حاجی رمضان کمبوہ

  

لاہور(پ ر) فردوس پارک جنرل ہسپتال کی ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت اورماہر چشم حاجی رمضان کمبوہ نے کہا ہے کہ اسلامیت نے انسانیت کاتصوردیااورانسان کے حقوق متعین ہوئے۔ اسلام دین فطرت اور ایک کامل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام اعتدال پسندی کاداعی ہے اسلئے کوئی سچا مسلمان متعصب اورمنتقم مزاج نہیں ہوسکتا۔قرآن وسنت سے ہمیں درگزر اوربرداشت کادرس ملتا ہے،اسلام اورپاکستان کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈے کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جاملتے ہیں۔ ہماری بقاء اوربہبودقومی یکجہتی سے وابستہ ہے۔

 فردوس پارک میں اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رمضان کمبوہ  نے مزید کہا کہ ہماری صفوں میں دراڑپیداکرنیوالے ہمارے دشمن ہیں،انہیں ناکام بناناہوگا۔اگرعوام افواہوں پرکان نہ دھریں تویہ فیکٹریاں خودبخودبندہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قائدؒ اوراقبال ؒ کے افکار کی پاسداری سے ہم امن اورتعمیرورترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی تعمیر کیلئے قائدؒ اوراقبالؒ نے جوخواب دیکھے تھے، نوجوان طبقہ کے سواکوئی انہیں شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا۔ اسلام کے بارے میں منفی تاثردورکرناکسی فردواحد کا نہیں بلکہ ہمارامن حیث القوم اجتماعی فرض اورہم پرقرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کاحامی ہے لہٰذاء دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کا اسلام اورقرآن کامطالعہ کئے بغیر مسلمانوں کے بارے میں کوئی منفی رائے قائم کرنا درست نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کواسلام سے جوڑناناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اوربھارت سمیت کافر ملکوں میں انتہاپسندی زوروں پر ہے،شیوسینا جیسی کوئی انتہاپسندتنظیم اور مودی جیساکوئی جنونی کسی بھی اسلامی ملک میں نہیں ہے۔ بعض قوتیں جان بوجھ کرایک سازش کے تحت اسلام اورپاکستان کیخلاف سازش کررہی ہیں مگرہم اپنی صفوں میں اتحاد کی طاقت سے انہیں ناکام بنادیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -