ٹرمپ کو صدارتی ٹکٹ جاری، نائب صدارت کیلئے مائیک پنس نامزد

ٹرمپ کو صدارتی ٹکٹ جاری، نائب صدارت کیلئے مائیک پنس نامزد

  

 واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) ریپبلکن پارٹی نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر دوسری مرتبہ عہدہ صدارت کیلئے سرکاری طور پر ٹکٹ جاری کردیا۔ اس کیساتھ ہی نائب صدر مائیک پنس کو بھی تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات میں نائب صدارت کیلئے پارٹی کا باقاعدہ امیدوار نا مزد کردیا۔ پارٹی چیئرپرسن رونا میک ڈینئیل نے کنونشن کے آغاز پر اپنے خطاب میں بتایاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث نارتھ کیرولینا ریا ست کے صدر مقام شارلٹ میں شروع ہونیوالے چار روزہ قومی کنونشن میں مندوبین صرف محدود تعداد میں شرکت کریں گے اور زیادہ تر کاررو ا ئی آن لائن ہوگی۔ شارلٹ میں ریپبلکن پارٹی کے قومی کنونشن کے موقع پر دوتین دن قبل ہی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جس میں مظاہرین کا پولیس سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ اس کنونشن میں شرکت کرکے یا آن لائن جو افراد خطاب کر یں گے ان میں صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ، بیٹا ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، نائب صدر مائیک پنس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے علاوہ سابق امریکی سفیر نکی ہیلی شامل تھیں۔ ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) نے چند ماہ قبل مارشیالی کیلی کو قومی کنونشن کی صدر نامزد کیا تھا جو اس وقت تمام کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔ کنونشن میں کورونا وباء کی احتیاط کے باعث اڑھائی ہزار سے زیادہ مندوبین کو بلانے کی بجا ئے پچاس ریاستوں اور ڈی سی سے چھ چھ مندوبین کو کنونشن میں بلایا گیا جن کی کل تعداد 336ہے جو تمام مندوبین کی نمائندگی کریں گے۔ توقع ہے کہ صدر ٹرمپ کنونشن کے آخری روز جمعرات کو اپنی نامزدگی قبول کرنے کیلئے خطاب کریں گے۔

ٹرمپ ٹکٹ

مزید :

صفحہ اول -