وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری کریگی،شمسہ علی

  وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری کریگی،شمسہ علی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری کرینگے۔اور نوکریوں کا وعدہ بھی پورا ہوگا، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اس کے بعد مرحلہ وار گھروں کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔

کیونکہ ہماری حکومت آتے ہی معاشی حالات اور پھر کرونا وباء کا بحران اپوزیشن کے دھرنے اس تمام حالات نے حکومت کو کام نہیں کرنے دیا جس کی وجہ سے وعدے پورے نہیں کرنے دیا جس کی وجہ سے وعدے پورے نہیں ہوئے اب حکومت نے صرف کاموں پر توجہ دیتی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن نیب سے بچانے کیلئے شور شرابا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ تو ہرحال میں دینا ہوگا کیونکہ یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے۔ شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن کا جو جو نیب زدہ ہے وہ پیسہ جمع کروائے ہماری حکومت بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینگی اور گھروں کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔ وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -