وزیر اعظم پنجاب کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،عظمیٰ بخاری

  وزیر اعظم پنجاب کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،عظمیٰ بخاری

  

    لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا پنجاب کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم ہیں،عثمان بزدار نے ترقی کے سفر کوالٹا ریورس گیئر لگادیا ہے۔عثمان بزدار رنگیلا شاہ کی طرح ریاست چلارہے ہیں۔

عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر پر جھولے لینا پسندیدہ مشغلہ ہے۔لاہوریوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت چھین کر عثمان بزدار ہیلی کاپٹر کے مزے لے رہے ہیں۔بزدار صاحب اپوزیشن نے تو ایک دن بھی آپ کو کام کرنے سے نہیں روکا۔عوام کی خدمت اور مسائل کے حل سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں۔حکومت کا ایجنڈا صرف مال بنانا اور ملک کی بربادی کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -