حکمران عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوسوں دور ہیں،اشرف نظامی

حکمران عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوسوں دور ہیں،اشرف نظامی

  

ْ لاہور(جنرل رپورٹر)ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن اور پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہاہے کہ پوری حکومت دوعملی کا شکار ہے وزراء ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔ جبکہ  محکموں میں اصلاحات لانے میں ناکام ہیں۔ عوام کو ریلیف اور فائدہ پہنچانے سے کوسوں دور ہیں وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے۔پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ عوام اس مخمصے کا شکار ہیں کہ حکومت کون ہے اور حزبِ اختلاف کون لیکن ان کی مشکلات اور مصائب میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ وزراء کو عوامی مسائل کی بجائے محض بیان بیازی سے دلچسپی ہے چاہے اس میں اپنے ساتھی وزراء  کا دھڑن تختہ ہو جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -