اپوزیشن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی،ناصر سلمان

     اپوزیشن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان  نے کہاکہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی،ساری کرپٹ اپوزیشن ملکر بھی تحریک انصاف کامقابلہ نہیں کرسکتی، کرپٹ اپوزیشن کا وطیرہ منفی سیاست ہے۔

، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے ملکر سازشی ٹولے کی منفی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناکام بنا دے گی، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی اور حوشحالی کے لئے پُرعزم ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈھیٹ اور بے شرم درباریوں کو جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے این آر او چاہتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان کرپٹ مافیا کو این آر او نہیں دیں گے،  چاہے وہ جتنا مرضی جھوٹااور منفی پروپیگنڈا کر لیں