ٹویوٹا موٹرز میں اربوں روپے کی کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

   ٹویوٹا موٹرز میں اربوں روپے کی کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹویوٹا موٹرز میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث دو ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کردی عدالت نے دونوں ملزموں کو 5 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی عدالت نے نیب کو ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے گزشتہ روزملزمان جاوید مظفر بٹ اور عثمان ریاض کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان نے 3 ارب روپے کا فراڈ کیا  نیب کے تفتیشی افسرکا موقف ہے کہ ملزم نے کمپنی کے نام پر رقم وصول کی  مگر کمپنی اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی ملزمان کو عوام سے دھوکہ دہی سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا  ملزمان نے نئی گاڑیوں کی بکنگ کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا، عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے وصول کئے۔

مزید :

علاقائی -