الرحیم،علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے الرحیم ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک محمد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو 7 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے گزشتہ روز ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا نیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی، نیب کے پراسیکیوٹرکے مطابق ملزم نے شہریوں سے 20 کروڑ روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے ساہیوال میں غیرقانونی طور پر سوسائٹی بنائی، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوگوں کو پلاٹس مہیا نہیں کئے۔احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ریمانڈ 11 روز کی توسیع کردی عدالت کا ملزم کو 4 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کا موقف ہے کہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام سے ساہیوال میں سوسائٹی بنائی، ملزم نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے رقم لے لی مگر پلاٹ نہیں دئیے۔