بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال 

بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال 

  

 لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں  وکلاء نے جزوی ہڑتال کی ماتحت عدالتوں میں وکلا ء پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی اور مذکورہ کیسوں میں فاضل جج صاحبان نے اگلی تاریخیں دے دیں وکلا ء ہڑتال کے باعث فوجداری، منشیات سمیت دیگر مقدمات کو بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا صرف اہم اورفوری نوعیت کے مقدمات میں وکلاء پیش ہوئے   پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلا ء کے قتل اور اغوا ء کے واقعات پر ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ 

مزید :

علاقائی -