محرم جلوس کے روٹس پر ہمہ وقت الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینا ہونگے، سی سی پی او
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت محرم الحرام کے حتمی سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس، واسا، لیسکو، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر الائیڈ محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کا تفصیلی طور پر دورے کئے جاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیچ ورکس،اسٹریٹ لائٹس اور دیگر امور کو نمٹایا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کیا جاچکے ہیں، مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹس پر لیسکو، واسا، پی ٹی سی ایل، ایم سی ایل اور دیگر آلائیڈ محکموں کی موجودگی روٹس پر لازمی ہوگی، جلوس کے روٹس پر ہمہ وقت چاق و چوبند اور الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینا ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت ڈیوٹی روسٹر مرتب کرنا ہوگاسب کے رابطہ نمبرز لسٹ میں ہونے چاہیں، متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے پاس آلائیڈ محکموں کے اہلکاروں کی مکمل تفصیلات ہونی چاہیں تمام ٹیموں کو مشترکہ طور پر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔
، بارش میں لٹکتی تاروں اور پولز سے علم ٹکرا ناپائے، مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹس کو ہر وقت فعال رکھنا ہوگا، ریسکیو ایمرجنسی کیکیمپس جلوس کے راستوں پر ہونا لازمی ہے، بارش کی صورت میں واسا کی مشینری کو قبل از وقت فعال کرنا ہوگا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ اداروں کے مابین کمیونیکیشن گیپ نہیں آنا چاہیے۔