ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن کاڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ 

  ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن کاڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ۔انھوں نے محرم الحرام کی بابت جیل کی سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااورایڈمن بلاک،نوعمر اسیران وارڈ،ہسپتال،حوالاتی اسیران کی بیرکس اور خواتین وارڈ کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن نے کچن اسیران میں کھانے کے معیار کو چیک کیا این آر ٹی سی کی طرف سے بنائے گئے کنٹرول روم کا معائنہ کیا انھوں نے اسیران اور ملاقاتیان کیلئے جیل قوانین کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جیل کینٹین اور پی پی ریکارڈ چیک کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل جھنگ فرخ سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -