راوی روڈ، مغلپورہ پولیس کی کارروائیاں، 5منشیات فروش گرفتار

  راوی روڈ، مغلپورہ پولیس کی کارروائیاں، 5منشیات فروش گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے تین منشیات فروش گرفتار کر لیے. تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذیشان عرف شانی, عرفان عرف فانی اور بابر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو 40 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیا دوسری کارروائی میں  مغلپورہ پولیس  نے کاروائی کے دوران منشیات فروش عبدالحمید کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس جبکہ منشیات فروش اسلم کے قبضہ سے بھی 840 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزید :

علاقائی -