نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو نہیں دی گئیں، زرتاج گل

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو نہیں دی گئیں، زرتاج گل

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں، کچھ روز قبل تک مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے رہے کہ ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے لیکن آج جب حکومت نواز شریف کی وطن واپسی کی بات کرتی ہے تو ن لیگی رہنماوں کو مسئلہ ہو جاتا ہے۔وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم پورٹل پر شکایات ماحولیات سے متعلق بھی ہوتی تھیں اور ہمیں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کہاں کہاں پر درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ہم نے عوام کی دی گئی معلومات پر کام تیز کیا۔زرتاج گل نے کہا کہ لوگوں میں صفائی، ماحولیات اور درخت کے فوائد سے متعلق شعور اجاگر ہوا ہے۔ 

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -