صوبائی دارالحکومت میں ایک اور نوجوان پب جی گیم کی بھینٹ چڑھ گیا 

  صوبائی دارالحکومت میں ایک اور نوجوان پب جی گیم کی بھینٹ چڑھ گیا 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ایک اور نوجوان آن لائن قاتل گیم پب جی کی بھینٹ چڑھ گیا، ہربنس پورہ کے علاقے میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، شہر میں پب جی گیم سے خودکشیاں کرنے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ ہو گئی  تفصیلات کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں 20  احسن نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ پب جی گیم کھیلنے کے بعد احسن کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا اور گزشتہ چند ہفتوں سے گھر میں کمانڈو ٹریننگ بھی کر رہا تھااحسن گذشتہ چار روز سے چپ چپ تھا اور گزشتہ روز اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس نے احسن کی نعش  پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ دوروز قبل اچھرہ کے علاقہ میں 18 سالہ ثوبان نے گلے میں پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جس کے لواحقین نے بتایا کہ ثوبان پب جی گیم سے متاثر تھا اور ہر وقت گیم کھیلتا تھا۔ اس سے قبل بھی تھانہ شمالی چھاونی میں جوزف نامی نوجوان نے گیم کی وجہ سے خودکشی کی۔ اس سے قبل  اسی طرح  کے دو مزید واقعات تھانہ فیکٹری ایریا اور ہنجروال میں بھی رپورٹ ہوئے تھے جس میں  نوجوانوں نے گیم کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کیا۔

مزید :

علاقائی -