سی ٹی او لاہور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

  سی ٹی او لاہور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، سموگ کے پیش نظر اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنایا جائے، انہوں جے ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی دینے کی بھی ہدایت کر دی، سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں،  سی سٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گی، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے کہاکہ آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے۔

سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -