پنجاب ایمرجنسی سروس نے 792ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 792روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 552افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 354معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد?68فیصد?موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 359ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 26 مسافر 410اور 144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ193ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت226متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد62حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل913متاثرین میں 729مرد اور184خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 170افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 454افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 710موٹر سائیکلز،106ا?ٹو رکشے،78موٹر کاریں،26وین07مسافربسیں،18ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔