صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

   صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث200ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکے15 ملزمان کے قبضہ سے08لاکھ70 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا  ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے21 پسٹلز،  1رائفل سمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے43ملزمان کے قبضہ سے10کلوگرام سے زائدچرس، ہیروئن،افیون اور 283 لٹر شراب برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 77 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتارکئے گئے پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر32ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -