ننکانہ: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سمیت منشیات فروش گرفتار

  ننکانہ: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سمیت منشیات فروش گرفتار

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)ننکانہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سمیت منشیات فروش کو بھاری چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تھانہ بڑا گھر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ذوالفقار عرف زلفی ڈکیت گینگ کا سرغنہ2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان ذوالفقار عرف ذلفی، ساجد عرف ساجو اور فاروق عرف فاروقی کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 11لاکھ 63ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1پمپ ایکشن، 2 پسٹل، گولیاں اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ڈکیت گینگ ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی سمیت ضلع فیصل آباد اور ضلع ننکانہ میں 27 مقدمات درج ہیں۔

ملزمان نے 12 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے علاوہ ازیں تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش ابوالقاسم کو 1کلو 105گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -