راجووال، ڈاکو ناکہ،شہری سے موٹر سائیکل چھین لی 

راجووال، ڈاکو ناکہ،شہری سے موٹر سائیکل چھین لی 

  

راجووال  (نمائندہ پاکستان) ڈاکو ناکہ تین نامعلوم ڈاکوؤں نے پل رام پرشاد کے قریب ناکہ لگا کر شہری سے   موٹر سائیکل چھین لی شہری اند مقدشاہ مقیم کے نواحی گاؤں ڈھلیانہ کا رہائشی مختیار احمد ولد غلام نبی اپنی نئی موٹر سائیکل  پر موضع جندران کلاں سے اپنے گھر موضع ڈھلیانہ آ رہا تھا کہ جب سائل پل رام پر شاد کے قریب پہنچا تو آ گے تین کس نا معلوم ڈاکو سڑک پر ناکہ لگائے کھڑے تھے جنہوں نے زبردستی گن پوائنٹ پر روک لیا اور اپنے پسٹل سائل پر تان لیے اور مختیار احمد کو موٹر سائیکل سے اتا ر کر ایک طرف کھڑا کر دیا اور موٹر سائیکل لے کر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے سائل نے تھانہ حجرہ اطلاع کی جس پر محمد علی اے ایس آ ئی موقع پر آ گیا اور تمام وقوعہ ہذا چیک کیا سائل مختیار نے فرنٹ ڈیسک پر اپنی موٹر سائیکل ڈکیتی کی درخواست بھی دے دی۔

 اور کئی بار ایس ایچ او حجرہ جاوید خاں سے اندراج مقدمہ کا مطالبہ کیا لیکن پولیس مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کر رہی مختیار احمد نے ڈی پی او اوکاڑ ہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سائل کی موٹر سائیکل ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا جا ئے 

مزید :

علاقائی -