چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے زیورات، موبائل، گاڑیوں سے محروم 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے زیورات، موبائل، گاڑیوں سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ علاقہ میں ڈاکووں نے جنید کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حارث کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے نصیر کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن اقبال میں ڈاکووں نے اقبال کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے لطیف سے22ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکووں نے فاروق سے31 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نسیم سے14 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ شاہدرہ ٹاون اور باٹا پور سے گاڑیاں اور شادمان،مغلپورہ اور ہنجروال، رنگ محل اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -