سی سی پی او لاہور کا محکمانہ سزاؤں   کی اپیلوں پر اردل روم کا انعقاد

سی سی پی او لاہور کا محکمانہ سزاؤں   کی اپیلوں پر اردل روم کا انعقاد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا محکمانہ سزاؤں کی اپیلوں پر اردل روم کیا۔سی سی پی او نے اردل روم میں 20 اہلکاروں کی ایپلوں پر فیصلہ کیا۔ جس میں سابقہ کانسٹیبل خاور اور نوید بابر کی بحالی کیلئے ڈسمسل ایپل مسترد کی اور سب انسپکٹر غلام عباس کی رینک تنزلی کی سزا کو دو سال سروس ضبطگی میں تبدیل کر دیا گیا۔ سینئر ٹریفک وارڈن عابد ریاض، سینیر وارڈن عابد مجید، وارڈنز سید آصف اور عامر وارڈنز رمضان، عاصم اور ساجد اور سئنیر وارڈن عدنان کی سزاوں کو سنشور میں تبدیل کر دیا گیا۔ سی سی پی او نے اردل روم میں 20 اہلکاروں کی اپیلوں کا فیصلہ کیا۔

 سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ اچھی ڈیوٹی پر انعامات اور غفلت پر سزائیں دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت پر اہلکاروں کا سخت محاسبہ بھی کیا جارہا ہے۔ محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کو خدمات کو سراہا جارہا ہے۔ فرائض میں غفلت، کوتاہی پر محکمانہ کارروائی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -