داتا دربار، کوٹ لکھپت، نولکھا پولیس نے 4اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 

  داتا دربار، کوٹ لکھپت، نولکھا پولیس نے 4اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار کی کارروائی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر خواتین کو شدید زخمی کرنے والے 2 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق داتا دربار انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان مجاہد عباس اوراس کا ساتھی شاہنواز گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمدکر لیا ملزمان نے ہاؤس رابری کے دوران مزاحمت پر خواتین کو چھریوں اور فائرنگ سے شدید زخمی کر دیا تھادوسری کارروائی انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سنی شہزاد کوگرفتارکر لیاسابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم سنی شہزاد ایک سال قبل گارمنٹس کی شاپ پر ڈکیتی کر کے فرار ہو گیا تھا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نولکھا نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عالم کو گرفتارکیا اشتہاری ملزم عالم شہری کو 20 لاکھ روپے مالیت کے مال کے عوض چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -