فیروزوالہ،ڈاکوؤں نے ماں بیٹے سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

  فیروزوالہ،ڈاکوؤں نے ماں بیٹے سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ماں بیٹے سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ماں بیٹی کو زخمی کر ڈالا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رحمن گارڈن کے قریب سٹرک کی خرابی کے باعث ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کار سوار میاں راحیل بشیر اور اس کی والدہ کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ایک لاکھ روپے کی رقم اور دس لاکھ کے زیورات موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے رانا ٹاؤن میں احسان کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر احسان کی والدہ اور بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا فرار ہو گئے  ڈاکوؤں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے فیڈ سے بھرا ہو ا ٹکر چھین لیا ڈرائیور منیراحمد کو ویران جگہ پھینک کر چار سو بوریاں فیڈ لاکھوں روپے مالیت کی ڈاکو لے کر فرار ہو گئے چوروں نے محمد حسیب کے گھر داخل ہو کر دو لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ چوروں نے عرفان اور ذاکر حسین کے گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

مزید :

علاقائی -