شیر گڑھ، اکاؤنٹ ہیک کرکے 4لاکھ 28ہزار چوری، سہولت سینٹر مالک لٹ گیا 

  شیر گڑھ، اکاؤنٹ ہیک کرکے 4لاکھ 28ہزار چوری، سہولت سینٹر مالک لٹ گیا 

  

شیر گڑھ (نامہ نگار) اکاؤنٹ ہیک کر کے 4 لاکھ28 ہزار چوری ہوگئے؛سہولت سنٹر مالک لٹ گیا؛FIA نے تحقیقات کا آغاز کردیا رپورٹ کیمطابق شیر گڑھ میں طاہر سہولت سنٹر کام کررہا ہے اس سنٹر سے ایزی پیسہ،اور بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم،احساس پروگرام وغیرہ کا لین دیا کیا جاتا ہے مالک ڈاکٹر ضیاء الحسن طاہر کو مقامی HBL بینک نے اطلاع دی کہ آپ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں کی ٹرانزکشن ہو رہی ہے جسکا مالک کو پتہ تک نہ تھا 499999 ایک بار اور دوسری بار 5 لاکھ اکاؤنٹ میں جمع ہوئے بعد ازان بھجوائے گئے دس لاکھ سمیت اکاؤنٹ میں سہولت سنٹر کی ملکیت4 لاکھ28 ہزار کل14 لاکھ28 ہزار نکال لئے گئے سہولت سنٹر کے مالک ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے جب اکاؤنٹ چیک کیا تو اکاؤنٹ خالی ہو چکا تھاسہولت سنٹر کے مالک نے لٹنے پراور اکاؤنٹ کا پن کوڈ ہیک کر کے غیر قانونی لاکھوں کی ٹرانزکشن کرنے اور اکاؤنٹ میں موجود 4 لاکھ 28 ہزارچوری کرنے کے واقعہ پرFIA کے سائنر ونگ میں درخواست گزار دی ہے FIA سائبر ونگ نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہHBL کے سائبر انویسٹی گیشن ونگ نے بھی ڈاکٹر ضیاء الحسن طاہر کی تحریری درخواست پر الگ سے ا نکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -