ڈسکہ: چھوٹے بھائی نے بہن کاگلادبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)چھوٹے بھائی نے حقیقی بڑی بہن کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے رہائشی الیاس کی 22سالہ بیٹی صبا گھر پر موجود تھی کہ معمولی جھگڑے پر اس کے حقیقی چھوٹے بھائی زاہد نے اس کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا وجہ عناد یہ ہے کہ مقتولہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے گھر چھوڑکر چلی گئی تھی جس کا اس کے گھر والوں کو رنج تھا مقتولہ کے گھر واپس آنے پراس کے حقیقی بھائی نے اسے جان سے مار دیا، صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔