چونیاں،ریٹائرٹیچر کے گھر میں 15لاکھ روپے کی چوری

چونیاں،ریٹائرٹیچر کے گھر میں 15لاکھ روپے کی چوری

  

   چونیاں (نامہ نگار)ظہیرآباد کالونی کے ریٹائرڈ ٹیچر کے گھر سے نامعلوم چورپندرہ لاکھ روپے کا سامان لے اڑے۔ چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ واقعات کے مطابق ظہیرآباد کالونی کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر ماسٹر محمدحنیف لاکھوں کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا۔ نامعلوم چور آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے نقد اور جو اسے پینشن ملی تھی وہ اور پانچ تولے طلائی زیور، اے ٹی ایم کارڈ، پنشن بک اور قیمتی سامان گھر کے تالے توڑ کر چوری کرکے فرارہوگئے۔ متاثرہ نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی مگر تاحال مقدمہ کا اندراج نہ ہوسکا۔ متاثرہ نے آر پی او شیخوپورہ رینج اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -