پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس  کے امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونگے 

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس  کے امتحانات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونگے 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (PAS)اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ سروس (DMS,BPS-17)کے محکمانہ امتحانات ستمبر 2020کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جس کے کورس میں کریمینل لاء(I),IIکریمینل لاءII,III،ریونیولاء(I)(II),، ریونیو لاء(II)III،جیل، لوکل گورنمنٹ، سول لاء   (I)II  اورٹریثرری کے مضامین شامل ہیں۔ متعلقہ انتظامی افسران کو ایسے افسران کے ناموں کی سفارش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ جو مذکورہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہوں۔ یہ سفارشات اسٹیبلشنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو متعلقہ پروفارما پر09ستمبر2020تک پہنچ جانی چاہئیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -